روسی کے ایٹمی میزائل شیطان دوئم, ایک دیو قامت میزائل

missileروسی کے ایٹمی میزائل شیطان دوئم کاچرچا ایک عرصے سے ہورہا تھا لیکن اب امریکاکے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں پہلی بار روس نے اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جنھیں دیکھ کر امریکا اور یورپ پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔غیرملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدرطاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیارکیے گئے ایٹمی میزائلوں 18SS کی جگہ لے گا۔ جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ شیطان دوئم ایک دیو قامت میزائل ہے جو 16ایٹم بم بیک وقت ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔میزائل کی رینج 11 ہزار کلو میٹر سے زائد ہے اور یہ 100 ٹن تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ میزائل امریکی ریاست ٹیکساس کو مکمل صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com