کال فونز ٹیب کو ختم کر کے اس کی جگہ کالز کو دی ہے

skypeلاہور (نیٹ نیوز ) مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ سکائپ کو ری ڈیزائن کر دیا ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز پر ان کا استعمال آسان ہوسکے۔ مائیکرو سافٹ نے اس ڈیزائن کو موبائل دوست قرار دیا ہے جس میں کال فونز ٹیب کو ختم کر کے اس کی جگہ کالز کو دی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اہم کالنگ فیچرز تک ایک کلک کے ذریعے رسائی دے کر ایپ کا استعمال آسان بنا رہی ہے کیونکہ نیا کال ٹیب سکائپ آڈیو یا ویڈیو کالز تک رسائی دیتا ہے جبکہ سکائپ کریڈٹ پر موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر کال کی جاسکتی ہے۔ یہ فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اسی طرح گروپ کالز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب کال کرنے والا ایپ بند کردیتا ہے تو بھی کال منقطع نہیں ہوگی تاہم مائیکرو سافٹ نے وائس میل کے متعدد فیچرز کو ختم کر دیا ہے جس کی وجہ وائس میل کا استعمال کم ہونا ہے۔ اس کی جگہ سکائپ میں صارفین کو ویڈیو یا چیٹ میسج کا آپشن دیا جائے گا جو فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق فائل شیئرنگ ، ویڈیو میسجنگ اور موبائل گروپ ویڈیو کالنگ جیسے فیچرز میں نئی تبدیلیوں سے کافی بہتری آئے گی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com