شارجہ میں ٹی 10کرکٹ لیگ ایک نئے فارمیٹ کا آغاز 

شارجہ میں ٹی 10کرکٹ لیگ ایک نئے فارمیٹ کا آغاز 
( پہلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صابر مغل ) 
دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار نئے فارمیٹ T10کرکٹ لیگ کا آغاز14دسمبر سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ہو رہا ہے، 10اوورز پر مشتمل اس نئے فارمیٹ میں شہرہ آفاق کھلاڑی شاہد آفریدی،وریندر سہواگ،کمارسنگارکارا ،مصباح الحق ،سرفراز احمداور آئن مورگن بھی شرکت کریں گے،نئی فارمیٹ ٹی کرکٹ10لیگ پہلے یہ 21سے24دسمبر کو ہونی تھی مگر بگ بیش اور پاکستانی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے باعث اس کا شیڈول تبدیل کیا گیا اب یہ 14 سے 17دسمبر تک صرف چار دن جاری رہے گی جس میں چھ ٹیمیں جن میں پنجابی لیجنڈز ،میراٹھا عریبین، بنگال ٹائیگرز،ٹیم سری لنکن کرکٹ (کولمبو لائن) ،پختونز اورکیرالہ کنگز شامل ہیں ان ٹیموں کو گروپ Aاور گروپ B میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں بنگال ٹائیگرز،کیرالہ ٹائیگرز اور پنجابی لیجنڈز جبکہ گروپ بی میں میراٹھا عریبین ،پختونزاور ٹیم سری لنکن کرکٹ (کولمبو لائن)شامل ہیں ان چھ میں سے تین ٹیموں کے کپتان اور دو کے کوچ(وسیم اکرم اور وقار یونس) پاکستانی ہیں دیگر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان،سری لنکا،بھارت،جنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،افغانستان،بنگلہ دیش ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سے ہے ، چودہ دسمبر کو شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی14اور15دسمبر کو ہر ٹیم کے دو ،دو میچ ہوں گے ،اگلے راؤنڈمیں ان کے درمیان مقابلے 16کو ہوں گے اس میں اے گروپ کی نمبر ون گروپ بی کے نمبر3،گروپ بی کے نمبر تھری کا گروپ اے کے نمبر ون سے اور دونوں گروپس کے دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے،17دسمبر کو سیمی فائنلز ہوں گے جس میں نمبر ون ٹیم نمبر چار ٹیم سے ٹکرائے گی اور یوں نمبر دو اور نمبر تین کے درمیان مقابل ہو گا اور جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل بھی اسی روز ہی ہو گا فائنل سمیت کل12میچوں کے بعدختتامی تقریب کے ساتھ یہ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین وقت( صرف چار دن)میں اختتام پذیر ہو جائے گا، ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا ہر میچ فٹ بال کی طرح 90منٹ پر مشتمل جس کی فی اننگز45منٹ پر محیط ہو گی،اس سے قبل 2003میں T20کرکٹ کا نام سامنے آیا اور آئی سی سی کے زیر اہتمام پہلا T20 میچ فروری 2005میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا اس کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹونٹی کو بے پناہ پذیرائی ملی اور یہ کرکٹ کا سب سے مقبول فارمیٹ بن گیا،T10کرکٹ لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اس نئے فارمیٹ کی کامیابی پر امید ظاہر کرتے ہوئے کا ہے کہ اس وقت گلی کوچوں میں ٹی 10کرکٹ کھیل جا رہی ہے اور اس لیگ سے کرکٹ میں مزید تیزی آئے گی یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اور لوگ اس سے مزید لطف اندوز ہوں گے ، پاکستانی سٹار شاہد آفریدی نے اس نئے فارمیٹ کے انعقاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس خیال کے بارے بتایا گیا تو میں اسی وقت اس کے لئے پر جوش ہو گیا اور درخواست کی تھی کہ میں اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں،انگلینڈ کی موجودہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ اس فارمیٹ کے کھیل پر بہت اثرات مرتب ہوں گے ہم سب کو پہلا T20میچ یاد ہے اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی فارمیٹ کرکٹ پر چھا گیااور اگر یہ آئیڈیا بھی کام کر گیا تو اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، اس لیگ میں شامل ہونے والی ٹیموں میراٹھا عریبین میں وریندر سہواگ (کپتان)،لینڈل سائمنز،روس وائٹ لے،ایلیکس ہیلز،ہاردوس ویلی جون،وائن پارنل،ریلے روسو،محمد سمیع،کامران اکمل،عماد وسیم،محمد عامر،ریولووف،وائڈر مرو،شیمان الوکہاور ظہور خان جبکہ اس ٹیم کے کوچ وسیم اکرم ہیں،2۔پنجابی لیجننڈز میں شعیب ملک (کپتان)،عبدالرزاق،اسامہ میر،کارلوس بریتھویٹ،لیوک دونکی،مصباالحق،کرس جورڈن،دولت زردان،عادل رشید،حسن علی،فہیم اشرف،رنگنا ہیراتھ،عمر اکمل،غلام شبیراور شریف اسداللہ ،3۔ٹیم سری لنکن کرکٹ(کولمبو لائن)،لیہرو تھریمانے(کپتان)،النکارا اسانکا،کیتھرووان،وتھانانگے ،کامن اشانکا،تھساراپریرا،جیفری ویندرسے،شہان جے سوریا،دلشان مونا ویرا ،وشوا فرنینڈو،وانیدو،ساچترا،سیانکہانکے،نین کرویاننکے ،یا ہسرنگا،دنیش چندی مل ،ایجیلو جے سنگھے اور انجیلو پریرا ، 4۔پختونز،شاہد آفریدی (کپتان)،محمد نبی،ڈیوائن سمتھ،احمد شہزاد،لیام داسن،شاہین آفریدی،محمد عرفان،جنید خان،نجیب اللہ دردان،فخر زمان،تمیم اقبال،سہیل خان،عمر گل ،امجد جاویداور تثقلین حیدر، 5 ۔کیرالہ کنگز،آئن مورگن (کپتان)وہاب ریاض،لیام پلنکٹ ،پال سٹرنگ،بابر حیات، سہیل تنویر،شکیب الحسن، چیڈوک وائس،ریان ٹن ڈوئس کیٹ،ریاض امرت،سیموئل بدری،نکولس بورن،کیرن پولرڈ،روحان مصطفےٰ اور عمران حیدر ،چھٹی ٹیم بنگال ٹائیگرز میں سرفراز احمد (کپتان)،ڈیرن سیمی،محمد نواز،روومین پاول،جانسن چارلس،اینڈی فلیچر،ڈیرن بریوو،انور علی،سنیل نرائن،حسن خان،رومان رئیس،مستفیز الرحمان،محمد نوید اور رمیض نواز شامل ہیں،ان چھ ٹیموں میں ٹیم سری لنکن کرکٹ واحد ٹیم ہے جس میں کسی دوسرے ملک کا کھلاڑی شامل نہیں،سری لنکن کے بعد دوسری بڑی تعداد پاکستانی کھلاڑوں کی ہے،پابندی لگنے کے بعد محمد عرفان پہلی بار بیرون ملک انٹرنیشنل اور نئے فارمیٹ میں کھیلیں گے،اس لیگ کے آغاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا وہ کسی ایسی لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے جو پی ایس ایل پر اثرانداز ہو مگر پی ایس ایل میں شامل ایک فرنچائز کے مالک سلمان اقبال ٹی 10کرکٹ لیگ میں حصہ لے آئے تو پی سی بی نے پاکستان کے پہلی سطع کے کھلاڑیوں کو اس لیگ کے لئے بغیر کسی بولی کے ریلیز کر دیا ،کھلاڑیوں کو یہ اجازت پی سی بی کے 47ویں بورڈز میٹنگ میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دی تھی،معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلہ کے لئے پی سی بی نے لیگ انتظامیہ کے ساتھ چار لاکھ ڈالر میں معاملہ طے کیا ہے جس پر بورڈ نے پاکستانی منتظمین اور کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے،میراٹھا عریبین اور کیرالہ ٹائیگرز کے مالک بھارتی ہیں،بنگال ٹائیگرز کے مالک محمد جودانی ،پختونز کے اونر افغان شہریت کے حامل حبیب خان جبکہ پنجابی لیجنڈز کے انضمام الحق ہیں،ٹی ٹین لیگ شروع سے ہی متنازعہ بن گئی ہے کیونکہ چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پہلے کہاتھا کہ وہ کسی بھی ایسی لیگ کی مخالفت کرتے ہیں جو پی ایس ایل پر اثر انداز ہو اسی وجہ سے سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس نے کہاکہ T10کرکٹ کے مستقبل کا تو پتا نہیں البتہ یہ لیگ پاکستان سپر لیگ کے لئے کسی مذاق سے کم نہیں ہو گی،محسن حسن خان نے اس پر کہاحیرانگی ہے کہ پی سی بی نے پیسے کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو ہر جگہ کھیلنے کے لئے بغیر سوچے سمجھے بھیج دیتی ہے یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے پی سی بی کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا،پاکستانی کپتان سرفرا زاحمد نے ٹی ٹین لیگ بارے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،شاہد آفریدی نے ان تنازعات جن پر پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے پر ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے T10کرکٹ لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح دیکھنے کی ضروت ہے مجھے نہیں پتا کہ یہ ہنگامہ کیوں ہے ہمیں اس لیگ اور ان فرنچائزز مالکان کی حمایت کرنی چاہئے بلاشبہ ہم سب پاکستان کے لئے ہیں ،پی سی بی کے علاوہ ہیرا گروپ آف انڈیا اس کرکٹ لیگ کو سپانسر کر رہے ہیں،ٹی 10کرکٹ لیگ کے صدر سلمان اقبال کا نے کہا کہ بلاوجہ اس ایونٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو درست نہیں حالانکہ یہ اس میں پاکستان کا نام سر فہرست ہے ،کیا ان لوگوں کے نزدیک پی سی بی ،پاکستانی کھلاڑی یاT10کرکٹ لیگ مسئلہ ہے در حقیقت یہ سب اپنے اپنے مفادات کی بدولت کہا جا رہا ہے جبکہ T10نیچرل ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،T10کرکٹ لیگ کے میچ ٹین سپورٹس اور جیو سوپر ، سونی ESPN،بنگلہ دیشی چینل9 ، Cricket۔OSNاور ARYکے ذریعے پاکستان ،انڈیا،مشرق وسطیٰ،بنگلہ دیش ،شمالی افریقہ ،امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں دکھائے جائیں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com