پاکستان ایسوسی ایشن (PAQ) کا پاکستانی طلباء کیلیے مارشل آرٹ کی کلاسس کا آغاز

پاکستان ایسوسی ایشن (PAQ) کا پاکستانی طلباء کیلیے مارشل آرٹ کی کلاسس کا آغاز
رپورٹ محمد طاہر جمیل ، دوحہ قطر
پاکستان ایسوسی ایشن قطر (PAQ) نے کمیونٹی کے ساتھ کیئے گئے کمٹمنٹ کو پورا کر تے ہوئے کہ جسمانی تعلیم اور مختلف قسم کے کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ پاکستانی طلباء کے لئے مارشل آرٹ کی کلاسوں کا آغاز 14 جولائی 2017 کو پاک ھاؤس / ، فہیم الدین کی رہائش گاہ میں کیا ہے ۔ 13 طالب علموں نے پہلے سیشن کیلیے رجسٹریشن کرایا ان میں اسامہ طاہر، انس طاہر، سید فیضان، امان سید، عبد و اسامہ، علی اسامہ ، محمد احمد، عبداللہ، علی رضا، سفیان شاہدشایان شاہد، سبحان شاہد اور جبران یوسف شامل ہیں جس میں سے 10 طلباء نے پہلے سیشن میں نہایت قابل اور تجربہ کار انسٹرکٹر اسامہ محمد جو تائیکوانڈو بلیک بیلٹ 2nd ڈان اور کنگ فو تربیت یافتہ ہیں ، کے زیرِ ہدایت ٹریننگ میں حصہ لیا انہوں نے پہلی کلاس میں نظم و ضبط ، سیلف ڈیفنس ٹپس اور فٹینس کے بارے میں ٹریننگ دی ۔ اگلے سیشنز میں وہ بنیادی مارشل آرٹ، کراٹے، تائیکوانڈو اور دیگر شعبوں میں تربیت دیں گے PAQ کے چئیرمین سید فہیم الدین نے بتایا کہ انہوں نے عارضی طور پر اپنے گھر ’پاک ھاؤس ‘ میں ایک ھال اس مقصد کیلیے مختص کیا ہے اور بڑی جگہ کی تلا ش میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس سہولت سے فا ئدہ اٹھا نے کا موقع دیا جائے، انہوں نے مزید بتایاکہ تمام پاکستانی طلباء وہ چاہے کسی بھی پاکستانی یا انٹر نیشنل اسکول سے تعلق رکھتے ہوں مارشل آرٹ کلاسس میں اپنا نام مفت رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔ PAQ کے مستقبل کے پروگرام میں دوسرے انڈور کھیلوں کا اہتمام بھی شامل ہے۔کھیل جہاں بچوں کی بہتر نشوونما میں معاون ہوتی ہے وہیں طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں بھی مدد ملتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات واضح ہے کہ صحت مند بچے ہی تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 
صحتمندا نہ جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ PAQکی کوشش ہے کہ طلباء کی ذہنی،اخلاقی تربیت اور کردار سازی کا بھی اہتمام کیا جا ئے اور اس مقصد کیلیے پہلے وقتوں کے بیٹھک کے تصور کو یہاں زندہ کیا جائے جہاں آزادانہ ماحول میں بڑے چھوٹے آ پسمیں مل بیٹھیں اور مثبت مذاکرے میں حصہ لیں جس کی بنیاد ہماری اسلامی تعلیمات اور اخلا قی قدریں ہوں اور جن قدروں کو ہم بھول چکے ہیں انہیں دوبارہ اپنا یا جائے۔ اس سلسلے میں ہمارے آج کے مہمان ممتاز شاعر اور سوشل ورکر محترم محمد یوسف لاوا نے حاضرین سے اپنے بچپن کے واقعات شئیرکیے کہا کہ ان کے بچپن میں کسطرح کا خاندانی ماحول ہوا کرتا تھا اورکیسے بڑے بزرگوں کی عزت و احترام کا لحاظ رکھا جا تا تھا اس گفتگو میں طلباء کے ساتھ PAQ کے مشیرِ اعلیٰ اور معروف شاعر شوکت علی ناز، سید فہیم الدین، طاہر جمیل اور اسامہ محمد بھی شریک ہوئے۔ بیٹھک کے دوران حاضرین کو گرم گرم چکن بروسٹ اور سافٹ ڈرنکس پیش کیا گیا۔ آج کے فزیکل ٹرینگ پروگرام کے مینیجر جناب تجمل چیمہ تھے جبکہ کارڈینیٹرکے فرائض طاہر جمیل نے ادا کیے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com