ملتان میں یوتھ فیسٹیول،مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی کا انعقاد

گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ڈویژن سطح اور گورنمٹ ہوم اکنامکس لاہور میں صوبائی سطح کے یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ کے مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی کا انعقاد
ہو پسینہ جس کا خوشبو میں گلاب سے بھی بڑھ کر
کوئی ایسا جسم اطہر،نہ ہوا،نہ ہے،نہ ہوگا

14اپریل2017 کووزیر اعلیٰ علمی وادبی پروگرام یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ڈویژن سطح کے مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی سطح کے حسن قرأت ونعت خوانی کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے مابین ڈویژن سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔منصفین کے فرائض محکمہ اوقاف سے محترم قاری محمد ہارون ہاشمی صاحب،محترم قاری منیر چشتی صاحب،محترم قاری محمد سعیدسرمدصاحب نے انجام دئے۔مقابلہ حسن قرأت میں ضلع خانیوال سے شہناز اشرف گرلز کالج میاں چنوں،ضلع ملتان سے عالیہ بی بی گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی،ضلع وہاڑی سے ثمینہ نعیم گرلز کالج بورے والا نے شرکت کی ،مقابلہ نعت خوانی میں ضلع خانیوال سے نعیم النساء گرلز کالج خانیوال،ضلع وہاڑی سے ثناء صفدر گرلز کالج ٹبہ سلطان پور،ضلع ملتان سے حافظہ نائلہ عمر گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی ملتان نے حصہ لیا۔ ایک طویل انتظار اور بار بار رابطے کے باوجودضلع لودھراں سے طالبات حافظہ سنبل شہزادی اورسعدیہ رفیق مقابلوں میں شرکت کے لئے نہیں پہنچیں تو پھر تین تین طالبات کے درمیان ہی مقابلہ کروانا پڑا۔
طالبات نے مندرجہ ذیل نعتیں پڑہیں:
نعیم النساء:
؂ میرے مصطفیٰ کا ہم سر نہ ہوا،نہ ہئے،نہ ہوگا
کوئی اور ان سے بہتر نہ ہوا، نہ ہے،نہ ہوگا
ثناء صفدر :
؂ خوشبو ہے دوعالم میں تیری اے گل چیدہ
کس منہ سے بیاں ہوں تیرے اوصاف حمیدہ
حفظہ نائلہ عمر:
؂ محمد مصطفیٰ پیارے،سنہری جالیوں والے
منصفین کرام کے فیصلے کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں عالیہ بی بی گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی ملتان نے اول،شہناز اشرف گرلز کالج میاں چنوں نے دوم اور ثمینہ نعیم گرلز کالج بورے والا نے سوم پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ نعت خوانی میں نعیم النساء گرلز کالج خانیوال نے اول،ثناء صفدر گرلز کالج ٹبہ سلطان پور نے دوم اور حافظہ نائلہ عمر گرلز کالج شاہ رکن عالم کالونی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
قواعد وضوابط کے مطابق حسن قرأت میں اول آنے والی طالبہ عالیہ بی بی ملتان اور نعت خوانی میں اول آنے والی طالبہ نعیم النساء خانیوال اب صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔

?

منصفین کرام نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ نعت خوانی ایک بہت بڑی سعادت ہے ۔نعت خوانوں کو ہر بار ایک ہی نعت کی بجائے نئی نئی نعتیں پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ 
اس کے ساتھ ہی حسن قرأت و نعت خوانی کی یہ بابرکت محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔کیونکہ تینوں طالبات نے پوزیشن حاصل کی تھی اس لئے وہ کھلتے چہروں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئیں۔
گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج لاہور میں صوبائی سطح کے مقابلہ نعت حسن قرأت و نعت خوانی کا انعقاد
وزیر اعلیٰ یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں صوبہ پنجاب کے ۹ ڈویثنوں میں حسن قرأت ونعت خوانی میں ہر ڈویژن میں اول آنے والی طالبات میں گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج لاہور میں صوبائی سطح کا مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت کالج کی وائس پرنسپل مسز دردانہ صاحبہ نے کی۔مہمان خصوصی ڈائرکٹر کالجز منور حسین صاحب جبکہ مہمان اعزاز مسز غزالہ یاسمین صاحبہ شعبہ اسلامیات تھیں۔نقابت کے فرائض شعبہ اسلامیات کی صدر مسز فرح یعقوب صاحبہ نے احسن طور پر انجام دئے۔مقابلوں کے منصفین کرام کے فرائض محترم قاری عبدالرحمان صاحب ڈسٹرکت خطیب محکمہ اوقاف(ایم۔اے عربی واسلامیات)،محترم قاری محسن علی صاحب سینئر خطیب محکمہ اوقاف(ایم۔اے عربی واسلامیات)اور محترم قاری شعیب احمد صاحب(ایم۔اے عربی، اسلامیات ،اردو)سینئر خطیب نے انجام دئے۔
پروگرام کا آغازمیزبان کالج کی طالبہ مناہل نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اسی کالج سے قدسیہ نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات نچھاور کئے۔
بعد ازاں ڈائرکٹرکالجز منور حسین صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ڈویژن سطح کے مقابلوں میں اول آنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی۔انہوں منصفین کرام کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے منسب کے تقاضے پورے کرتے ہوئے منصفی فرمائیں گے۔
مقابلہ حسن قرأت میں مندرجہ ذیل طالبات نے شرکت کی:
حافظہ مسفرہ کوئین میری کالج لاہور(لاہور ڈویژن)،مہوش نورین چوک اعظم(ڈیرہ غازی خان ڈویژن)،اقصیٰ شہزاد ی گوجرانوالہ (گوجرانوالہ ڈویژن)،مہدیہ راشدرینالہ خورد(ساہیوال ڈویژن)،خولہ خان خانپور(بہاولپور ڈویژن)،عالیہ بی بی ملتان(ملتان ڈویژن)منہاج رؤف راولپنڈی(راولپنڈی ڈویژن)۔
صوبائی سطح کے اس مقابلہ حسن قرأت میں اقصیٰ شہزادی گوجرانوالہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔منہاج رؤف راولپنڈی نے دوسری اور خولہ خان بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ نعت خوانی میں ثوبیہ جمال گلبرگ لاہور،صنوبر فاطمہ ڈیرہ غازی خان،ندا فاطمہ گجرات،حنا صادق ساہیوال،عائشہ منیربہاول پور،حجاب زہراء چک نمبر98/NB،سرگودھا،نایاب بتول کارخانہ بازار فیصل آباد،بینش مصطفیٰ راولپنڈی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال کی نعت خواں نعیم النساء نے ملتان ڈویژن کی نمائندگی کی۔منصفین کرام کے فیصلہ کے مطابق نعیم النساء ملتان ڈویژن نے اول پوزیشن حاصل کی۔بینش مصطفیٰ راولپنڈی نے دوسری اور حناصادق ساہیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
الحمد للہ !نعیم النساء نے صوبائی سطح کے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرکے ادارہ،والدین اور ڈویژن کا نام سربلند کیا
ڈاکٹر عنبرین صاحبہ پرنسپل نے منصفین کرام کی خدمت میں تحائف پیش کئے۔علاوہ ازیں مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو ہوم اکنامکس کالج کی طرف سے خصوصی اسناد اور کالج کے مونوگرام والے خوبصورت مگز دئے گئے جبکہ دیگر شرکائے مقابلہ کو بھی اعزای اسناد سے نوازا گیا۔
پروگرام کے دوران مہمانوں کو چائے اور بسکٹ پیش کئے گئا جبکہ اختتام پر شرکائے مقابلہ،ان کی اساتزہ کرام اور والدین کے لئے انتہائی پُرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیاتھا، جس کے معیار و اہتمام اور بہترین مہمان نوازی کو تمام مہمانوں سراہا۔
تمام شرکائے تقریب اس بابرکت محفل قرأت ونعت کی خوبصورت یادیں سمیٹے اپنے اپنے علاقوں کی طرف عازم سفر ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com