پاکستان ایسوسی ایشن قطر((PAQ کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی 

پاکستان ایسوسی ایشن قطر((PAQ کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی 
رپورٹ۔ محمد طاہر جمیل۔ دوحہ قطر

پاکستان ایسوسی ایشن قطر"PAQ" ، قطر کے افق پر ایک چمکتا دھمکتا ستارہ ، جسے مختصر عرصہ میں قطر، پاکستان اور بین الاقوامی ادبی حلقوں میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن قطر نے گزشتہ دنوں ، قطر میں مقیم مختلف کمیونٹیز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا پاکستانی ریسٹورنٹ الدعو اۃ میں اہتمام کیا جسمیں بڑی تعداد میں پاکستانی، بھارتی اور نیپالی کمیو نٹیز کے افراد اور انکی فیمیلیز نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کموڈور عرفان تاج صاحب تھے، جبکہ جن ادبی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ان میں نمایاں ہیں، PWA کی چیئرپرسن محترمہ راحت منصور، معروف کمیونٹی رہنما اور PWF کے بانی رکن چوہدری اجمل،PPIQ کے ارشد حسین، PAS کے عدیل اکبر، PPF کے قیصر خان، ریڈیو ایف ایم 107کے اینکر ارشد حسین ، بزم صدف کے شہاب الدین اور بزم اردو کے احمد اشفاق وغیرہ ۔ ان کے علاوہ کئی ممتاز و معروف ادبی، سماجی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ 
تقریب کی ابتداء قرآن مجید کی تلاوت سے ہوئی جس کی سعادت فیضان فہیم نے حاصل کی جس کے بعد PAQ کے چیئرمین سید فہیم الدین نےPAQ کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور آ ئندہ کے پروگرام کے بارے میں بتایا کہPAQ خصوصی طور پر بلا تفریق پاکستانی طلباء پر توجہ مرکوز رکھے گی جس میں نوجوانوں کے مستقبل کے سلسلہ میں رہنمائی/ کونسلنگ، ٹیوشن، پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ ذہنی اور جسمانی تربیت / sportsفراہم کرنا شا مل ہے۔ بہت جلد اس سلسلہ میں پروگرام کا اعلان کیا جا ئے گا اس کے علاوہ ہر سال بین الاقوامی مشاعرہ کرایا جا ئے گا او ر دنیا بھر کے منتخب دو اردو ادیبوں اور شاعروں کوPAQایوارڈ دیا جا ئے گا۔ اس پروگرام کے چیف آ رگنائزر معروف شاعر شوکت علی نازہو نگے جنہیں اس طرح کے پروگرام آ رگنائز کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔PAQ کی اس پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت جا ری ہے اور جلد تا ریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ PAQ قطر میں مقیم اردو سے محبت اور تعلق رکھنے والے تمام کمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ان کے لیےPAQ کا پلیٹ فارم حاضر ہے۔ سید فہیم الدین نے تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ، انکے بعد مہمان خصو صی کموڈور عرفان تاج کو اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی گئی جنہوں نے آ ج کی اس تقریب میں شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور PAQ کو اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں مقیم تمام کمیو نٹیز کا آ پس میں ایک ساتھ شریک ہونا اور بھائی چارہ کی فضا پیدا کرنا بڑی خوش آئند با ت ہے اور امید ہے کہ اس طرح کی تقریبات کو آ ئندہ بھی فروغ دیا جا ئے گا۔ انہوں نے PAQ کے مستقبل کے پروگرامز خا ص طور پر پاکستانی طالبعلموں کے بہتری کیلیے کیے جا نے والے پرو گرامز کی کا میا بی کے لیے دعا کی اور اس سلسلہ میں اپنے تعا ون کا یقین دلا یا۔ 
مہمان خصوصی کی حوصلہ افزا تقریر کے بعد گروپ فوٹوز لیے گیئے اور تمام حا ضرین کی تواضع پُر تکلف عشائیہ سے کی گئی ۔ تقریب کی میزبانی میں PAQ کے ممبران کے ساتھ WWICSکا بھی تعاون حاصل رہا۔ 
پاکستان ایسوسی ایشن قطر PAQ کے ممبران میں اساتذہ، شعراء، انجینئرز، بینکار، تکنیکی ماہرین اور بہت سے دیگر پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔PAQ کے چئیرمین سید فہیم الدین،نائب چئیرمین شاہد رفیق ناز، نائب سرپرست اعلیٰ تجمل آفتاب چیمہ، مشیراعلیٰ شوکت علی ناز، صدر اعجاز حیدر، سینئیر نائب صدر طاہر جمیل، نائب صدر اسامہ محمد اور جنرل سیکریٹری مراد علی شا ہد ہیں جبکہ میڈیا سیکریٹیری کی اضافی ذمیداری بھی طاہر جمیل نباہیں گے اور فہیم الدین خزانہ کے بھی انچارج ہونگے جس میں انہیں طاہر جمیل کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔

ہمارا عزم ہے کہ ،اگرہم ساتھ رہے اور کام کیا تو ایک وقت ایسا آ ئیگا کہ قطر کا بچہ بچہ PAQ کے گن گائے گا۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com