اوجیوں کی شام قطر میں مقیم شعراء کے نام

اوجیوں کی شام قطر میں مقیم شعراء کے نام
پاکستان ایسوسی ایشن۔ قطر اور دبستانِ فکرِ لطیف کی نمائندہ پاکستانی تنظیم’’ اوجِ ادب‘‘ کے اشتراک سے دوحہ میں ہونے والی انتظامی و شعری نشست میں اوجِ ادب کے دوحہ میں باقاعدہ اجراء کا اعلان کیا گیا۔ 
اوجِ ادب کے دوحہ میں ابتدائی اراکین سید فہیم الدین،محمد اعجاز حیدرؔ اور شوکت علی ناز نے اوجِ ادب کے ارتقائی عمل میں بھرپور شرکت کا عندیہ دیا ،نشست میں مختلف ادبی و غیر ادبی پروگراموں کے انعقادکے انتظامی پہلوؤں پر غور کیا گیا ، تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن۔ قطر کے درجِ ذیل عہدیداروں و دیگر احباب نے شرکت کی۔ سید فہیم الدین ( چیئرمین)، تجمل آفتاب چیمہ(نائب سرپرستِ اعلیٰ)، شاہد رفیق ناز(وائس چئیرمین) ، اعجاز حیدر(مرکزی صدر)، طاہر جمیل( سینئر نائب صدر) ، اسامہ محمد (نائب صدر), مشرف کمال (سرپرست کمیٹی) ، مراد علی شاہد (نائب سیکرٹری) اور شوکت علی ناز (چیف ایڈوائزر)۔ 
جبکہ سال 2017میں ممکنہ پروگرامز کی مکمل تفصیل بتاتے ہوئے سید فہیم الدین ( چیئرمین)نے بتایا کہ ہمارا عزمِ صمیم ہے کہ ہم روائتی ادبی مشاعرے اور ادبی تقریبات تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہمارا ارادہ نوجوانانِ پاکستان کی وہ کھیپ تیار کرنا ہے جنہیں آگے چل کرنہ صرف ادبی میدان میں بلکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں پُر اعتماد کردار ادا کرنا ہے ۔ 
تجمل آفتاب چیمہ(نائب سرپرستِ اعلیٰ) نے مختصر تعارف کے بعد پاکستان کے پروگرام Vision 2025 اور vision Qatar 2030 میں موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کی پالیسیوں اوربصیرات پرعملی کردار ادا کرنا ہے اور اس سلسلے میں دامے ،درمے ،سخنے ہر طرح آپ لوگوں کے ساتھ ہوں ۔ تقریب کے اختتام پر مختصر و منتخب ’’ چنیدہ افراد کی شعری وادبی نشست کے بعد‘‘عہدِتنظیم میں سب ممبران اور عہدیداران کی طرف سے عملی کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا ۔ 
دوحہ میں اوجِ ادب کی شمولیت اوراشتراک سے شاندار اور دوحہ کے روائتی ادبی ماحول کے مطابق ایک عالمی مشاعرے 2017کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا۔ 
(مراد علی شاہد : نائب سیکریٹری) 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com