جے آئی یوتھ پنجاب انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ29اکتوبرکو منعقد کرایاجائے گا۔

جے آئی یوتھ پنجاب انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ29اکتوبرکو منعقد کرایاجائے گا۔
پنجاب کی باقی ماندہ یونین کونسل اور وارڈز کا 50فیصدمیں الیکشن منعقد کرایا جائے گا۔رسل خان بابر
تیسرا مرحلہ پہلے اور دوسرے مرحلے سے زیادہ پرجوش اور کامیاب ہوگا۔صدرجے آئی یوتھ پنجاب
جے آئی یوتھ پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن کا تیسرا مرحلہ 29۔اکتوبر بروز اتوار کو منعقد کرایا جائے گا۔صدر جے آئی یوتھ پنجاب رسل خان بابر کی زیرصدارت اجلاس منصورہ لاہور میں ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی ، سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ پنجاب عبدالسلام وٹو ، انچارج شعبہ آئی ٹی پنجاب ذیشان ظفر اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تیسرے مرحلے کے لیے کی جانیوالی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ پولنگ کے سامان کی ترسیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دوسرے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر صوبائی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انٹرا پارٹی یوتھ الیکشن پنجاب کا پہلا مرحلہ مئی کے وسط میں ہوا تھا ۔ دوسرا مرحلہ 20۔اگست بروز اتوار کو پنجاب کی 25فیصد یونین کونسلز اور وارڈز میں ہواتھا۔ تیسرا مرحلہ پنجاب کی باقی ماندہ 50فیصدیونین کونسلز اور وارڈز میں ہوگا۔صدر جے آئی یوتھ پنجاب رسل خان بابر نے بتایا کہ باقی ماندہ یونین کونسل کا پچاس فیصد 1500یونین کونسلزاور وارڈز بنتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی اس سے قبل بڑی تعداد میں جمع ہوچکے ہیں، جبکہ 8اکتوبر کو نشانات بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔صدر جے آئی یوتھ پنجاب رسل خان بابر نے کہا کہ تیسرا مرحلہ پہلے دونوں مرحلوں سے زیادہ کامیاب اور پرجوش ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں دیکھا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین اپنے حواس کھوبیٹھے تھے تیسرے مرحلے کے بعد مخالفین میدان سے بھاگ جائیں گے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اب تک پنجاب میں 10لاکھ سے زائد ممبر سازی ہوچکی ہے اور 15ہزار سے زائد یوتھ لیڈرز بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے کامیاب انعقاد کے بعد جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور منظم یوتھ تنظیم بن کر ابھرے گی جس کے پاس سب سے زیادہ ڈیٹا بیس کے ساتھ نوجوانوں کا نیٹ ورک رکھنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود انفارمیشن سیل الیکشن کے حوالے سے معلومات مہیا کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com