’’اردو زبان و ادب کے فروغ میں پٹنہ یونیورسٹی کی خدمات‘‘پر اردو جرنل کی خصوصی اشاعت جلد

’’اردو زبان و ادب کے فروغ میں پٹنہ یونیورسٹی کی خدمات‘‘پر اردو جرنل کی خصوصی اشاعت جلد
اہلِ قلم سے قلمی تعاون کی اپیل
پٹنہ28 دسمبر: پٹنہ یونیورسٹی کا شمار ہندوستان کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ علم وا دب کی شمع روشن کرنے میں اس یونیورسٹی کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اردو زبان و ادب کے فروغ میں بھی اس یونیورسٹی کے اساتذہ اور فارغین نے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دئیے ہیں۔ عبدالمنان بیدل، جمیل مظہری، کلیم الدین احمد، علامہ شمس منیری، اختر اورینوی، عطاکوی، کلام حیدری،حسن عسکری،حسن نعیم جیسی عظیم شخصیتوں کا تعلق اس یونیورسٹی سے رہا ہے۔ جنہوں نے ادب و صحافت کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی عظیم شخصیات جنہوں نے زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان تمام شخصیات کے کارناموں کو ایک جگہ جمع کرنے کے مقصد سے شعبۂ اردو ، پٹنہ یونیورسٹی نے ’’اردو جرنل‘‘ کا خصوصی شمارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خصوصی شمارہ کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے کچھ عنوانات اشارے کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ * اردو افسانہ اور پٹنہ یونیورسٹی۔* اردو تنقید اور پٹنہ یونیورسٹی۔ *اردو ناول اور پٹنہ یونیورسٹی۔ * اردو تحقیق اور پٹنہ یونیورسٹی۔ * اردو انشائیہ اور پٹنہ یونیورسٹی۔ * اردو زبان و ادب کی تاریخ اور پٹنہ یونیورسٹی۔ * اردو طنز و مزاح اور پٹنہ یونیورسٹی۔ * اردو صحافت اور پٹنہ یونیورسٹی۔ *پٹنہ یونیورسٹی کے نامور اردو ادبا و شعرا وغیرہ وغیرہ۔ پٹنہ یونیورسٹی سے وابستہ کچھ اہم شخصیات کے اسمائے گرامی بھی بطور نمونہ پیش ہیں۔ کلیم الدین احمد۔ سید محمد محسن۔ عظیم الدین احمد۔ عبدالمنان بیدل۔ علامہ شمس منیری۔ مطیع الرحمن، ممتاز احمد۔ یوسف خورشیدی، اسلم آزاد۔ انیس فاطمہ فاروقی۔ اعجاز علی ارشد۔ قیام الدین۔ ثریا جبیں۔ جمیل مظہری۔ عطا کاکوی۔ مظفر اقبال۔ کلام حیدری۔ سید حسن عسکری۔ سید محمد حسنین۔ طیب ابدالی۔ افصح ظفر۔ علی حیدر ملک۔ حسین الحق۔ مناظر عاشق ہرگانوی، قدوس جاوید۔ خواجہ اکرام الدین۔ قاسم خورشید۔ عبدالغفور۔ احمد یوسف۔ حسین نعیم۔ صباح الدین عبدالرحمن۔ انیس امام۔ اکرام شبنم۔ شکیب ایاز۔ ظفر اوگانوی۔ عطا کریم برق۔ علیم اللہ حالی۔ ظفر کمالی۔ غلام سرور۔ عبدالمغنی۔ انیس صدری۔ رئیس انور۔ فاراں شکوہ یزدانی۔ کوثر مظہری، فرزانہ اسلم۔ شاداب رضی۔ طلحہ رضوی برق۔ ممتاز احمد خاں۔ ریحان غنی۔ ابو منور گیلانی۔ سید شاہ حسین احمد۔ جہانگیر رضا کاظمی۔ محیی الدین سالک۔ ڈاکٹر قمر جہاں۔ ڈاکٹر آصفہ واسع۔ ڈاکٹر تاج انور۔ جاوید حیات، شہاب ظفر اعظمی، نوشاد احمد۔ اسرائیل رضا۔ حمیرہ خاتون، عظیم اللہ، سورج دیو سنگھ، سعیدہ وارثی، سیدہ پروین، ثریا جبیں (وغیرہ)۔ (نوٹ: فہرست میں ترتیب کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ جو نام چھوٹ گئے ہیں، ان کی جانب اشارہ کر کے تعاون فرمائیں۔ شخصیات کے بجائے موضوعات پر زیادہ توجہ دی جائے۔) مضامین 15 جنوری 2017 تک ان پیج فارمیٹ میں ٹائپ شدہ درج ذیل ای میل آئی ڈی پر بھیجا جا سکتا ہے۔ shahabzafar.azmi@gmail.com۔ مزید تفصیلات کے لیے 8863968168 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com