روجھان شہر کے لئے لوہے سے بنی ہوئی کشتیوں کا پُل

روجھان شہر کے لئے لوہے سے بنی ہوئی کشتیوں کا پُل
ہدیہ از طرف
عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان
(صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابو ظہبی)

عرصہ دراز سے روجھان شہر اور گرد و نواح کی آبادیوں کو دریائے سندھ کو گدو براج سے پار کر کے رحیم یار خان جانے کے لئے بہت لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا جو کہ نہایت طویل ہونے کی وجہ سے بہت تکلیف دہ خصوصاً ہنگامی ضروریات مثلاً شدیدبیمار وغیرہ کی منتقلی بہت مشکل ہو جاتی تھی۔ علاقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جناب عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان (صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابو ظہبی) نے لوہے سے بنی ہوئی کشتیوں کا ایک پُل عنایت فرمایا جوکہ بنگلہ اِچھا کے علاقہ میں سردیوں میں جب دریا میں پانی قدرے کم ہو جاتا ہے، نصب کیا جاتا ہے، جس سے دونوں شہروں یعنی روجھان اور رحیم یار خان کا فاصلہ جو کہ تقریباً 135 کلو میٹر ہے، آدھا یعنی 75 کلومیٹر رہ جاتا ہے۔

اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پرحل کرنے کے لئے جناب عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان (صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابو ظہبی) نے ایک پکا پُل بھی کچا چوہان کے مقام پر جو کہ موجودہ پُل کے تقریبا 15 کلو میٹر اوپر کی طرف ہے، بنوا دیا ہے۔

لوہے سے بنی ہوئی کشتیوں کایہ پُل علاقہ کے مکینوں کوتحفتاً عطا کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب ( سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ) کے حوالے کر دیا ہے۔ 

روجھان اور اُس سے ملحقہ علاقوں کے مکین اس فراخدلانہ امداد کی بہت قدر کرتے ہیں اور تہہ دل سے جناب عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان (صدر متحدہ عرب امارات و فرمانروائے ابو ظہبی) کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

*اتحاد*
اتحاد میں وہ قوت اور طاقت ہے جو ڈوبتے ہو ئے لوگوں کو سہارا دے سکتا ہے۔اتحاد سے ہار کو جیت میں بدلا جا سکتا ہے۔اتحاد زندگی کو ا?سان بنا دیتا ہے۔اتحاد وہ حقیقی قوت ہے۔جس کے استعمال سے ہم ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں اور پاکستان کے وجود میں ا?نے میں مسلمانوں کا اتحادایک بہترین مثال ہے۔1965ء4 کی جنگ میں مسلمانوں یعنی پاکستانیوں کا اتحاد ہی تھا۔جو ایک مثال قائم کر گیا۔بس جب بھی کامیابی کی طرف قدم بڑھانا ہو توسب سے پہلے اتحاد قائم ہو ناضروری ہے اتحاد ہو گا تو کبھی بھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔پاکستان زندہ باد۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com