پروفیسر ناز قادری کو کنیڈا کے کلب ایوارڈ سے نوازا گیا

مظفرپور(پریس ریلیز) معروف ادیب اور بی آر اے بہار یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر ناز قادری کو کنیڈا کے کلب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروفیسر قادری طویل عرصے سے بیمار ہیں جس وجہ سے انہیں یہ اعزاز ان کی رہائش گاہ چندوارا، مظفرپور میں کنیڈا کلب کے ڈائرکٹر جاوید دانش نے عطا کیا۔ اس موقع پر ملک و بیرون ملک کے تقریباً ایک درجن دانشوران بھی شریک تھے۔کنیڈا کلب ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر اردو ادب کو متعارف کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ پروفیسر ناز قادری کی اب تک دو درجن کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ انہیں متعدد تنظیموں کی طرف سے اعزاز سے بھی نوازا جاتا رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں قطر کی تنظیم ’بزم صدف انٹرنیشنل ‘ اور بہار اردو اکادمی نے بھی انہیں اعزاز سے نوازا تھا۔ اعزاز دینے پہنچے ادیبوں میں سابق ڈپٹی میئر سید ماجد حسین،بزم صدف انٹرنیشنل کے چیئرمین محمد شہاب الدین، ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری، بزم اردو قطر کے جنرل سکریٹری احمد اشفاق، بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری، انجمن محبان اردو دوحہ کے صدر خالد داؤد خان و نائب صدر ندیم ماہر، کاروان اردو قطر کے صدر عتیق منظر، گل بند قدر جدہ کے صدر مہتاب قدر،جمشید قمر، ڈاکٹر واحد نظیر، ڈاکٹر زاہد الحق، طارق متین اور نظام الدین احمد شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com