خادم اعلی ڈیمو کریٹک میڈیا فورم معروف کالم نگار اسحاق جیلانی کو ورلڈ کالمسٹ کلب کا مرگزی نائب صدر منتخب کر لیا گیا

خادم اعلی ڈیمو کریٹک میڈیا فورم معروف کالم نگار اسحاق جیلانی کو ورلڈ کالمسٹ کلب کا مرگزی نائب صدر منتخب کر لیا گیا

( پ، ر ) گزشتہ دن ورلڈ کا لمسٹ کلب کے عہدیدران کی جانب سے کثرت رائے کے ساتھ معروف کالم نگار ،فیچر رائٹر خادم اعلیٰ ڈیموکریٹک میڈیا فورم پاکستان اسحاق جیلانی صاحب کو ورلڈ کالمسٹ کلب کا مرگزی نائب صدرمنتخب کر لیا گیا ہے۔جناب اسحاق جیلانی ممتاز صحافی،فیچر رائٹرمعروف کالم نگار ہیں جبکہ انہوں نے ایک منفرد آرگنائیزیشن ڈیمو کریٹک میڈیا فور م پاکستان بنائی ہوئی ھے جسکے تحت حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیلئے وقتا فوقتا تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ھے اسحاق جیلانی صاحب کی تحریریں قومی اور مقامی اخبارات میں طویل عرصے سے مسلسل شائع ہو رہی ہیں اور موصوف ہر شعبہ ہائے زندگی میں ایک وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں اس موقع پرچیرمین ورلڈ کالمسٹ کلب دلاور چوہدری صاحب ،سرپرست اعلی سنیئر کالم نگار اجمل نیازی صاحب ،مرگزی صدر معروف کالم نگار مظہر برلاس ، سیکریٹری جنرل ناصر اقبال خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف انتہائی با صلاحیت ہیں اسی لیئے کور کمیٹی کے جملہ ارکان نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ کالم نگار ا سحاق جیلانی صاحب اپنی جملہ کوششیں اور توانیاں ورلڈ کالمسٹ کلب کے تنظیمی امورکیلئے بروئے کار لائیں گے ۔ کور کمیٹی کے جملہ ارکان نے جیلانی صاحب کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے اجتماعی پیغام میں کہا کہ دعا ہے اللہ پاک انکو اپنے عہدے کی صحیح معنوں میں پاسداری کی توفیق اور حوصلہ ،ہمت و طاقت عطا فرمائے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com