ماہنامہ خوشبوکاسفرکا تازہ شمارہ 

ماہنامہ خوشبوکاسفرکا تازہ شمارہ 
حیدرآباد سے شائع ہونے والا ماہنامہ خوشبوکا سفر زیرادارت صلاح الدین نیئر منظرعام پرآچکا ہے۔ جس میںیونیورسٹیوں میں ہورہے کرپشن‘لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال اوردیگر واقعات پرتفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد سے جڑی تمام ادبی خبروں کااحاطہ کیاگیا ہے ۔زندہ دلان حیدرآباد میں ہورہے واقعات اور عمران پرتاب گڑھی کی شاعری کا تنقیدی جائزہ لیاگیاہے۔ محفل خواتین‘ سردار سلیم کی ادب گاہ‘ عالمی جشن خسرو‘ کل ہند مشاعرہ‘خاک طیبہ ٹرسٹ کا سلورجوبلی کل ہند مشاعرہ اوردیگر ادبی وسیاسی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہے۔ اردو سے غیرمسلموں کی محبت اورحیدرآبادی تہذیب کو ڈسمبر کے شمارہ میں پیش کیاگیا ہے۔ یہ رسالہ ڈائمنڈ بک اسٹال نامپلی پردستیاب ہے۔ 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com