مرکزی الیکشن پاس 2017ء کا الیکشن شیڈول جاری

مرکزی الیکشن پاس 2017ء کا الیکشن شیڈول جاری
پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے مرکزی الیکشن کا شیڈول چیف الیکشن کمشنر نے جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق فارم نامزدگی 18,19 اکتوبر صبح 9بجے تا 3بجے سہ پہر تک وصول کیے جائیں گے۔جبکہ اعتراضات اورجانچ پڑتال کے لیے 20اکتوبر کا دن مقرر ہے۔حتمی فہرست امیدواران 21 اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی۔29اکتوبر کو الیکشنز کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل (شہدائے اے پی ایس) ہائی سکول،ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا ،پولنگ کا وقت صبح 9 تا 4 بجے سہ پہر مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے مرکزی الیکشن پاس میں ووٹرصرف اضلاع کے صدور اور ڈویژنل باڈی کے تمام ارکان ہوں گے۔29اکتوبر کو صدر، سینئر نائب صدر ،خاتون نائب صدر سمیت سات مرکزی عہدوں کے لیے پولنگ ہوگی۔
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com