ڈاکٹر منصور خوشتر کی کتاب یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

ڈاکٹر منصور خوشتر کی کتاب یونیورسٹی کے نصاب میں شامل
دمکا (نمائندہ) جواں سال شاعر و صحافی اور سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز کے مدیر ڈاکٹر منصور خوشتر کی کتاب ’بہار میں اردو صحافت: سمت و رفتار‘ کو سیڈو کانہو یونیورسٹی، دمکا (جھارکھنڈ) نے اپنے ایم اے چوتھے سمسٹر کے نصاب میں شامل کیا ہے۔ یہ کتاب گزشتہ سال ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی سے شائع ہوئی ہے ۔ کتاب میں ادب و صحافت سے وابستہ مقتدر شخصیات کے مضامین شامل ہیں۔ ڈاکٹر منصور خوشتر کی کتاب کو نصاب میں شامل کیے جانے پر دانشوران علم و ادب نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور ڈاکٹر خوشتر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر ایس ایم اجمل فرید، بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری، بزم صدف قطر کے چیئرمین محمد شہاب الدین، دہلی یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر عباد، معروف فکشن رائٹر خورشید حیات، معروف قلم کار انوار الحسن وسطوی،افسانہ نگار ابرار مجیب و سلمی صنم،بزم قطر کے جنرل سکریٹری احمد اشفاق، اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی کامران غنی صبا، ڈاکٹر احسان عالم، جمیل اختر شفیق، احمد کمال حشمی، صدف اقبال وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com