واجد ضیاء نے یو کے میں جے آئی ٹی کیلئے اپنے کزن کو ہائر کیا

اختر ریاض راجہ پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں،جو مالی تحقیقات کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے
 کچھ افواہیں گردش میں ہیں جسکی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ واجد ضیاء نے یوکے میں جے آئی ٹی کیلئے پی ٹی آئی کے طرفداراپنے کزن کی خدمات حاصل کر کے اقرباء پروری اور کرپشن کی نئی مثال قائم کر دی،موصوف کو وزیراعظم نوازشریف اور اِنکی خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، واجد ضیاء کا پاکستانی ٹیکس دہندگارن کے پیسے کا استعمال کر کے اپنے کزن اختر ریاض کی خدمات حاصل کرنے کا آج ہی انکشاف ہوا ہے ۔اختر ریاض ریاض کوئسٹ سولیکیٹر کے نام سے ایک کمپنی کے مالک جن سے ہزاروں پونڈ کی ادائیگی سے بے معنی خطوظ لکھوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے
یہ جے آئی ٹی کے کچھ اہم ممبران کی تنگ نظری کی واضح مثال ہے کہ اختر راجہ اور انکی اہلیہ دونوں پاکستان تحریک انصاف کے متحرک ممبرز ہیں ،اور اس حقائق سے واجد ضیاء باخوبی واقف ہیں ۔جے آئی ٹی کے ذرائع سے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اختر راجہ کو واجد ضیاء کی خصوصی ہدایات پر ہائر کیا گیا ہے ،واجد ضیاء نے جے آئی ٹی ممبرز کوبتایا کہ انکا کزن قابل اعتماد شخص ہے اور اعلی پیشہ وارانہ صلاحتیں رکھتا ہے،
لیکن واجد ضیا نے جے آئی ٹی یا سپریم کورٹ کو نہیں بتایا کہ اختر راجہ، کوئسٹ سولیکرز (براڈ گیٹ ٹاور، 20 پریمروس سٹریٹ، لندن، EC2A 2EW) کے واحد پریکٹیشنر ہیں اور ان کی فرم کی قانونی تحقیقات میں کوئی مہارت نہیں ہے،حساس اہم پروفائل کے معاملات میں مالی اور پیچیدہ دائرہ کارکے قوانین پر بھی کوئی دسترس نہیں رکھتے. ایک جے آئی ٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ واجد ضیا نے واضح طور پر اپنے کزن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ جے آئی ٹی کی جانب سے برطانیہ میں مختلف اداروں کو نواز شریف کے بچوں کے حوالے سے خطوط لکھ سکیں۔اختر راجہ ماضی میں دہشت گردی کے معاملات کو ڈیل کرتے رہے ہیں اور مالی یا منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں رکھتے
تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اختر راجہ اور واجد ضیاء کے فرسٹ کزن ہیں اور دونوں اصل میں مری،راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں. اختر راجا
کوواجد ضیاء کے انکل نے گود لیا تھا کیونکہ واجد ضیاء کے انکل کی اپنی اولاد نہیں تھی،معلوم ہوا ہے کہ اختر راجہ کم عمری میں ہی یوکے شفٹ ہو گئے تھے، اُنہوں نے اپنی اور واجد ضیاء کی مشترکہ کزن سے شادی کر رکھی ہے۔
واجد ضیاء اور اختر ریاض راجہ کے مشترکہ کزن نے انکشاف کیا ہے کہ اختر راجہ تحریک انصاف کے متحرک ممبر ہیں اور تحریک انصاف کے زیراہتمام تقریبات میں شرکت بھی کرتے رہتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) مخالف خطاب بھی کرتے ہیں، جبکہ انکی اہلیہ پی ٹی آئی کیلئے فنڈز ریزنگ بھی کرتی رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہی ہیں،مگر بتایا گیا ہے متحرمہ نے اپنے شوہر کے جے آئی ٹی سے رابطے کے فوراً بعد اپنا فیس بک اکاؤنٹ غیرفعال کر دیا ہے۔
یہ واضح نہیں اختر راجہ کے پی ٹی آئی سے سیاسی لگاؤ کی خبر جے آئی ٹی کے باقی ممبران کو ہے یا نہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ واجد ضیاء اختر راجہ کی پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی سے بالکل آگاہ ہے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com