خواتین کاسہ لسانی مشاعرہ اور شام غزل

خواتین کاسہ لسانی مشاعرہ اور شام غزل
حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) جنرل سکریٹری محفل خواتین تسنیم جوہر کی اطلاع کے بموجب 8ڈسمبر دوپہر دوبجے کانفرنس ہال رویندرا بھارتی میں بہ تعاون ڈپارٹمنٹ آف لینگویجیز اینڈ کلچر خواتین کا سہ لسانی مشاعرہ منعقدکیاجارہا ہے۔ جس میں محفل خواتین سے وابستہ اوردیگرزبانوں کی معروف شاعرات اپناکلام پیش کریں گی۔ ڈاکٹرفاطمہ پروین’’دکن میں عصرحاضر کی نسائی شاعری‘‘ کے عنوان سے اظہار خیال کریں گی۔پروفیسر ایس اے شکورڈائرکٹراردواکیڈیمی ‘پروفیسرآمنہ تحسین شعبہ تعلیمات نسواں (مانو)‘انیس عائشہ صدر تعمیر ملت شعبہ خواتین ‘محترمہ قمرجمالی اورڈاکٹراودیش رانی بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گی۔ پروفیسر اشرف رفیع صدارت کریں گی۔بعدازاں حیدرآباد کی معروف ومنفردخوش گلو غزل گلوکارہ پوروا گروشرما ساز پرغزلیں پیش کریں گی۔نجم الدین جاویدطبلے پرسنگت کریں گے۔ناظم مشاعرہ ڈاکٹرعطیہ مجیب عارفی ہوں گی۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ یافتہ اساتذہ ڈاکٹرنکہت آرا شاہین اورڈاکٹرگل رعنا کوتہنیت پیش کی جائے گی۔ شائقین اردوادب مرد وخواتین اور شعراء سے پابندی وقت شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔نوٹ: شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ 

محترمہ تسنیم جوہر
جنرل سکریٹری محفل خواتین۔حیدرآباد
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com