جشن سر سید کا آغاز سرسید قومی ایکتا مارچ سے ہوگا

  1. جشن سر سید کا آغاز سرسید قومی ایکتا مارچ سے ہوگا


شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی ،میرٹھ اور سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی معروف دانشور اور ماہر تعلیم سرسید احمد خاں کے یوم پیدا ئش ۱۷؍ اکتوبر کے مو قع پرگذشتہ سال کی طرح امسال بھی لیکچر سیریز، سر سید کوئز، اور سرسید ایوارڈ سمیت مختلف ادبی و تہذیبی پرو گراموں کا انعقاد 11؍ اکتوبر سے18؍ اکتوبر تک کرے گا۔
دوسو سالہ جشن سر سید کے تعلق سے آج شعبۂ اردو ،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میں سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی کی صدر نایاب زہرا زیدی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں میرٹھ شہر کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے شر کت فرمائی اور با ہمی رضا مندی سے یہ طے پایا کہ پروگرام کی افتتاحی تقریب11؍ اکتوبر2017ء کو’’سرسید قومی ایکتا مارچ‘‘ سے پٹیل منڈپ، نو چندی میدان میں منعقد ہوگی۔’’سرسید قومی ایکتا مارچ‘‘ ہاپوڑ چورا ہا سے ہوتا ہوا گولہ کنواں،لہساڑی چوراہاسے پرانی تحصیل اسماعیل انٹر کالج پر ختم ہوگا۔مارچ کے افتتاح کے لیے شیخ الجامعہ ،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی ،میرٹھ پروفیسر این کے تنیجا سے درخواست کی جائے گی۔
سر سید قومی ایکتا مارچ کا مقصد جہاں قومی یکجہتی کا فروغ اور آپسی میل جول کو فروغ دینا ہے، وہیں سر سید کے قومی یکجہتی کے فروغ میں کردار کو سامنے لانا ہے۔ میرٹھ میں منعقد ہونے والے اس مارچ میں میرٹھ کے علاوہ دیگر اضلاع کے اسکول و کالجز کے طا لب اور معزز حضرات شرکت کریں گے۔
میٹنگ میں ڈاکٹر اسلم جمشید پوری،ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم،ڈاکٹر معراج الدین ،اشرف علی رضوی ، شہناز منظور، شبانہ افضال ،مہناز فاطمہ ،معصوم زہرا،محمد عابد، شاداب علی ،نور علی، سر فراز علی وغیرہ موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com