بچوں کیلئے شائع شدہ کتب پر ’’رائٹرز گلڈ ایوارڈ‘‘ کا اعلان

بچوں کیلئے شائع شدہ کتب پر ’’رائٹرز گلڈ ایوارڈ‘‘ کا اعلان
لاہور(پ ر)پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کی طرف سے’’ اکادمی ادبیات اطفال‘‘ کے اشتراک سے بچوں کے لئے شائع کی گئی کتابوں پر ہر سال ’’رائٹرز گلڈ ایوارڈ‘‘ (معہ 25000/- روپے) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلڈ کی طرف سے ہر سال بڑوں کی کتب پر بھی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔
2016ء کے دوران بچوں کے لئے شائع ہونے والی 6 کتب نثر228 نظم15 اکتوبر 2017ء تک پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب ۔1 منٹگمری روڈ، لاہورکے پتے پر بھجوائی جا سکتی ہیں۔ سینئر ادیبوں پر مشتمل منصفین کی کمیٹی ایوارڈ یافتہ کتاب کا فیصلہ کرے گی۔ منصفین کا فیصلہ حتمی ہوگا جسے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔رائٹرز گلڈ ایوارڈ (اور چیک) ایک تقریب میں دیا جائے گا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com