تین طلاق کے مسئلہ پربل پاس کرنا شریعت میں دخل اندازی : انور امرتسری

تین طلاق کے مسئلہ پربل پاس کرنا شریعت میں دخل اندازی : انور امرتسری
انسانی حقوق کی لڑائی ہم سب کی مشترکہ لڑائی ہے:اوم گوری دت شرما 
جالندھر///// نیشنل ہیومن رائٹس ( سوشل جسٹس کونسل ) کی سالانہ تقریب کا انعقاد وویک نگر جالندھر میں کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا انور امرتسر ی کی قیادت میں کیاگیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طورپر دور درشن جالندھر کے سابق ڈپٹی جنرل شری اوم گوری دت جی و پروڈیوسر شریمتی سشما گپتا جی کے علاوہ پنجاب بھر کے تمام عہدیداران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر انسانی حقوق اور ان کی حفاظت کیسے کی جائے کہ عنوان پر مولانا امرتسر ی و شری اوم گوری دت جی نے مشترکہ طورپر سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار تین طلاق کے مسئلہ پر بل لاکر جہاں شریعت میں مداخلت کررہی ہے وہیں اپنی اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی روٹی بھی سینک رہی ہے ۔ جس کی نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ انسانی حقوق کی حفاظت کے بغیر سماجی ، اقتصادی اور سیاسی آزادی کھوکھلی ہے ۔ انسانی حقوق کیلئے لڑائی ہم سب کی مشترکہ لڑائی ہے ۔ اس موقع پر کونسل کی جانب سے شری اوم گوری دت و شریمتی سشما گپتا کو انسانی حقوق کے تئیں ان کے لمبے خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘ سے بھی نواز گیا ۔ جس کے بعد کونسل میں نو منتخب عہدیداران کو اتھارٹی لیٹر و سروپے دیکر سنمانت بھی کیا گیا ۔ اس میں خصوصی طورپر پہنچے سردار جسونت سنگھ دھنجل ، ایگزیکٹو ممبر منصور عالم ، سردار گوبند سنگھ ،رضوانہ جالندھری ، اے بی پی نیوز چینل کے سینئر جرنلسٹ شری عمران خان، جوشیل رائے ، محمد عرفان ، محمد رضوان وغیرہ نام قابل ذکر ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com