برف باری کی دیوانی– //////// –روبی پرویز سے  

عابدہ رحمانی 

۱– برف باری کی دیوانی

رابعہ فون پر ،"یا اللہ  یہ برف باری کب ہوگی مجھے تو شدت سے انتظار ہے ۔برف کے گرتے ہوئے پھوے تو میرے اندر ایک مسرت بھری لہر دوڑا دیتے ہیں۔ میری روح جیسے جھنجھنا اٹھتی ہے۔

دو ہفتے بعد۔

یا اللہ اس مصیبت سے کیسے اور کب جان چھوٹے گی میں تو ان برف کے ڈھیروں سے عاجز آگئی  ہوں ۔۔


۲۔۔ روبی پرویز سے 

" یہ امی کو آئے دن ہمارے ہاں آنے کی کیا سوجتی ہے ۔دوسرے بچوں کے ہاں کیوں نہیں جاتیں۔ ہمارے اپنے پروگرام ہیں  اور پھر میری بہن بھی چھٹیاں گزارنے آرہی ہے۔۔

اب انکو کیسے روکا جائے ۔۔

" پر ویز ۔۔ بہتر ہے کہ اماں کا کوئی  ٹھکانہ کیا جائے ۔ میرے ایک دوست کا بیسمنٹ خالی ہے اسے کرائے پر لے لیتا ہوں ۔۔ اپنا بیسمنٹ تو بچوں کے کھیلنے کے کام آتا ہے ۔۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com