بلاعنوان ….. شاہداقبال شامی

اقبال اورصفدر بچپن کے دوست ہیں
ان کے والد بھی آپس میں قریبی دوست تھے
یہ دوستی ان کو ورثے میں ملی 
غم اور خوشیاں سانجھی ہیں
ان کی دوستی کی لوگ مثالیں دیتیں ہیں
ایک ہی بینچ پر بیٹھ کر ایک ہی استاد سے پڑھا
ایک ہی کھیل کھیلتے ہیں ایک ہی ٹیم میں شامل ہیں
ایک دوسرے کی پسند کا خیال رکھتے ہیں
ایک ہی جگہ کھیل کر جوان ہوئے
کالج اور یونیورسٹی میں بھی ساتھ ساتھ رہے
ایک ہی ادارے میں ملازمت بھی کرتے ہیں
نماز کے وقت ہمیشہ علیحدہ علیحدہ مساجد میں نماز پڑھتے ہیں۷

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com