محبت .،.،. حافظ محمد زاہد

محبت
حافظ محمد زاہد‘کرن کہانی
بابا:آپ نے آج ممّا کو کوئی گفٹ نہیں دیا‘
نہ کوئی پھول دیا اور نہ ہی کوئی چاکلیٹ‘
کیا آپ ممّا سے پیار نہیں کرتے۔۔۔؟
میرے بیٹے نے اچانک مجھ سے سوال کیا۔
آج کوئی خاص دن ہے کیا؟
میں نے حیران ہوتے ہوئے اس سے پوچھا۔
آج محبت کا دن ہے بابا‘آپ کو نہیں پتا؟
کندھے اُچکاتے ہوئے اس نے کہا:
میں نے لمبا سانس لیا اور مسکراتے ہوئے کہا:
کیا میں ہرمہینے آپ کی ممّا کوگفٹ نہیں دیتا؟
آئے روز اسے سیر کرانے نہیں لے جاتا؟
ہر وقت مذاق کرکے اسے خوش نہیں رکھتا؟
آپ یہ سب آئے روز کرتے ہو‘مگر۔۔۔
بیٹے نے اپنا جواب ادھورا چھوڑدیا۔۔۔
’’میری محبت کسی خاص دن کی محتاج نہیں ہے!‘‘
میں نے اطمینان بھرے لہجے میں جواب دیا۔
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com