پرواز تو خوب ہے۔۔۔۔۔۔۔اسے قائم رکھنا!

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دن رات صحت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کے پہلے سے قدر بہتر پنجاب کے تقریباً تمام 36اضلاع اور 116تحصیلوں میں قائم مراکزِصحت کم وسائل کے باوجود بھی مریضوں کی خدمت کرنے میں سرگرمِ عمل ہیں ۔۔ڈرگ ایکٹ ترمیم شدہ 2017ء کا نفاذ کیا عمل میں لایا گیا خصوصاً میڈیکل سٹور اورفارماسوٹیکل کمپنیز کے مالکان کی ،،جان پے بن آئی،، ہڑتال کا سلسلہ شروع کردیا! حکومت سے مذاکرات کیئے یقین دہانی کے بعد میڈیکل سٹور کھل گئے تاہم اب اِسی ماہ کی25 تاریخ سے پورے ایک ماہ کے لئے دوبارہ سے میڈیکل سٹور بند کیئے جائیں گے جس امر کا اظہار فارمیسی ومیڈیکل سٹور مالکان نے لاہور میں باقاعدہ طور پے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اِس پریس کانفرنس میں میاں محمود الرشید اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے ۔ماضی کی بات کی جائے تو صحت کے میدان میں پنجاب کی سطح پے انتہائی کم وسائل اور مسائل زیادہ تھے ،اب مسائل اگر ختم نہیں کئے جاسکے تو وسائل میں اضافہ ضرور ہوا ہے پہلے سرکاری سطح پے ادویات سمیت دیگر وسائل کی کمی تھی اب کسی حد تک یہ کمی پوری کی جارہی ہے ۔جس کی ایک مثال تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد کی آبادی والے قصبہ نما شہر حویلی لکھا کے چالیس بیڈوں پے مشتمل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ہے اوکاڑہ سے اٹتالیس کلو میٹر کے فاصلے پے واقع حویلی لکھا کا یہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنجاب کی سطح پے اکثر وبیشتر مراکزِ صحت میں ایک مثالی مقام حاصل کرتا جارہا ہے جس کی سب سے بڑی اور منفرد وجہ یہاں تعینات انتہائی شریف ، کم گو ،ایماندار اور اپنے شعبے سے جنون کی حد تک محبت کرنے والا ایم،ایس ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ ہیں، ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ بنیادی طور پے علاقہ کے معروف کاشتکار اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں مگر دکھی انسانیت کے جزبے سے سرشار یہ شخص انتہائی عاجزی سے اپنے پاس آئے مریضوں سے پیش آتا ہے، ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ اور اِن کی پوری ٹیم خصوصاً ڈاکٹر کیپٹن نعیم سرجن، ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر چوہدری محمد عمر فاروق، ڈاکٹر عبید،ڈاکٹر تنویر ساجد ،گائیناکالوجسٹ ڈاکٹر یٰسمعین کوثر،ڈینٹل ڈاکٹرسمیرا چوہدری، ڈاکٹر منیر احمد قمر آئی اسپیشلسٹ، ڈاکٹرعظمیٰ،باوٗ نعیم شیخ ،غلام قادر وٹو،عبدلوھاب خان ،نظام دین،چوہدری بشیر بُھٹہ ،محمد نواز یعقوب،چوہدری محمد احمد لیب ٹیکنیشن،بابا محمد حسن دردی،محمدجمیل آپریشن تھیٹر اسیسٹنٹ،محمد شریف،کفیت اللہ اور رفیق مسیح یہ وہ افراد ہیں جو پوری لگن اور جنون کی حد تک اپنے اپنے شعبوں سے پیار اور ایمانداری برتنے والے ہیں ۔متذکرہ دارلشفاء کو اگر ماضی کے جھرونکوں میں دیکھا جائے تو انتہائی مخدوش حالات میں مبتلا رہا ہے یہ سرکاری ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود شاہ،ڈاکٹرساجد لطیف اور کیپٹن رٹائرڈ ملک نعیم اعوان سرجن کے بعد موجودہ ایم، ایس اِس ادارے کو میسر آیا ہے جو کے انتہائی کم وسائل کے باجود بھی ادارے کی بہتری کے لئے دن رات مصروف ہے موجود ہ ایم۔ ایس نے ناصرف ہسپتال کے تقریباً تمام وارڈوں کا ماحول اور کمروں کی خصوصی صفائی میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ ہسپتال کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی مختلف قسم کے پھولوں سے سجایا ہے جس سے مریضوں کے ہمراہ آئے لواحقین اچھا تاثر لیکر جاتے ہیں ۔ایم۔ ایس اور اِن کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ایک مثال یہ بھی ہے کے روزانہ کی بنیاد پے تقریباًایک ہزار مریضوں کا چک اپ کیا جاتا ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں،ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ مریضوں کی سہولت کے لئے اپنے دفتر ی امور اور مصروفیات سے خصوصی وقت نکال کر روزانہ کی بنیاد پے پانچ سو کے لگ بھگ مفت الٹراساوٗنڈ بھی کرتے ہیں اسی طرح ڈاکٹر عتیق چوہدری چائلڈ اسپیشلسٹ پے علاقہ بھر کے بچوں کے والدین کا اعتماد اِ س قدر بڑھ چکا ہے کے اِن کے کمرے کے آگے دفتری اوقات سے قبل ہی بچوں کا چیک اپ کرانے والوں کا بے تحاشہ ہجوم لگ جاتا ہے ۔ڈاکٹر یٰسمین کوثر گائناکالوجسٹ کی محنت نے نجی سطح پے قائم گائنی کے کلینکوں اور ہسپتالوں کا کاروبار ٹھپ کرادیا ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا کی ایمرجنسی علاقہ بھر کے مراکزِ صحت کی وہ واحد ایمرجنسی ہے جو کے 24گھنٹے مریضوں کے لئے میسر ہے،ہسپتال کو کئی مسائل جیسے عملے ،فندز،ادویات اور وسائل کی کمی لاحق ہونے کے باعث بعض اوقات عملے اور بااہمت ایم ایس کے قدم ایک لمحے کے لئے ڈگ مگاتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم اگلے ہی لمحے دوکھی انسانیت کے جزبے سے سرشار پورا سٹاف حشاش بشاش نظر آتاہے یقیناًیہ لوگ علاقے بھر کا فخر ہیں اِن کی عزت واحترام ہم سب کا فرض ہے یہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،ڈاکٹر کیپٹن نعیم اور نوجوان ڈاکٹر چوہدری عمر فاروق کے بارے میں یہ مشہور ہے کے اِن کا مریضوں کے لواحقین سے اختیار کردہ لب ولہجہ تلخ ہوتا ہے مگر جب فردِواحد کا روزانہ کی بنیاد پے اور درجنوں کی تعداد میں دیہی علاقوں سے آنیو الے کم پڑھے لکھے افراد سے پالا پڑھے اور پے درپے فضول سوالات کا سامنا کرنا پڑھ جائے تو شاید ہم سب کا ہی صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹتا نظر آئے تاہم اِس کے برعکس ہسپتال کی بہتری اور تعمیر وترقی میں بھی اِن مسیحاوٗں کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل اور قابلِ تعریف ہے، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ اور اِن کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کا اظہار گزشتہ دنوں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت علی جان نے بھی ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ ڈاکٹر نوید حفیظ ڈولہ پے مقامی سطح پے پسِ پردہ بعض اوقات کئی معاملات خصوصاً لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں پارٹیوں کا اپنی مرضی کے مطابق ایم،ایل،سی حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں ہسپتال عملے کو پریشان اور بلیک میل کرنے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہوتے ہیں تاہم تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال حویلی لکھا لکے ایم ۔ایس کا سیاسی ،سماجی دباوٗ کو خاطر میں نالانا اور میر ٹ کی بنیادوں پے کام کرنا چند ناسوروں اور خود ساختہ زمینی خداوٗں کو ایک آنکھ نہیں ۔ہسپتال کے ایم ۔ایس سمیت دیگر سٹاف اور محب وطن علاقہ مکینوں کا خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انتہائی کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کے حامل اِس ہسپتال کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت پے زور دیا ہے تاکے یہ علاقہ بھر کے لئے مثالی دارلشفاء پہلے سے مذید بہتر طریقے سے دوکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا منفرد کردار ادا کرسکے 
اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو!آمین 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com