نئی مردم شماری  کے نئے اعداد و شمار

نئی مردم شماری  کے نئے اعداد و شمار

عاصم حمید

کراچی کی موجودہ اسمبلی میں قومی اسمبلی کی نشستیں 20 ہیں جو ایک کروڑ 60 لاکھ آبادی کے ساتھ بڑھ کر 32 ہوجائیں گی ۔
لاہور آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی 63 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 11 لاکھ ہوگئی ۔ 
لاہور اور کراچی 2 ایسے شہر ہیں جن کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے اگر حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے تحت ہوتی ہے تو پھر باغوں کے شہر کی نشستیں 13 سے بڑھ کر 22 ہوجائیں گی ۔ 
فیصل آباد کی نشستیں 16 پر پہنچ جائیں گی جو 11 کی سطح پر موجود ہے ۔ راولپنڈی کی سیٹیں 7 سے بڑھ کر 11 پر پہنچ جائیں گی ۔ گوجرانوالہ کی 7 سے بڑھ کر 10 ہوجائیں گی ۔
ملتان کی 6 سیٹیں بڑھ کر 9 یا 10 ہونے کا۔امکان ہے ۔ کوئٹہ کی سیٹیں 4 یا 5 ہوجائیں گی جبکہ موجودہ اسمبلی میں کوئٹہ اور قریبی اضلاع پر مشتمل 2 حلقے ہیں ۔
پشاور میں دگنا اضافہ ہوگا جس کی سیٹیں 4 سے بڑھ کر 8 یا 9 پر پہنچ جائیں گی ۔ مردان کی 3 سے بڑھ کر 5 ، سوات کی 2 سے بڑھ کر 5 ، ایبٹ آباد،نوشہرہ اور چارسدہ کی 2 سے بڑھ کر 3 ،3 ہوجائیں گی ۔ 
رحیم یار خان کی 10 سیٹیں ہوجائیں گی جبکہ موجودہ اسمبلی میں ضلع کی نمائندگی 6 ایم این اے کرتے ہیں ۔
سیالکوٹ کی 5 سے بڑھ کر 8، سرگودھا ، قصور ، شیخوپورہ ،بہاولپور کی 5 سے بڑھ کر 7،7 ، اوکاڑہ کی 5 سے بڑھ کر 6 ، ڈیرہ غازی خان کی دگنی ہو کر 6 نشستیں ہوجائیں گی ۔ 
خیرپور کی 3 نشستیں بڑھ کر 5 ،جبکہ حیدرآباد اور سانگھڑ کی 3 نشستیں بڑھ کر 4،4 پر پہنچ جائیں گی ۔

1998 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں قومی اسمبلی کے 272 حلقے تشکیل دیئے گئے تھے ، اگر 2018 کے الیکشن میں نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ہوتی ہیں تو ملک میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 272 سے بڑھ کر 426 پر پہنچ جائیں گے ۔ پنجاب کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 148 سے بڑھ کر 220 ہوجائیگی ، سندھ کی نشستوں کی تعداد 61 سے بڑھ کر 96 ہوجائیں گی ، خیبر پختونخوا کی سیٹیں 61 ہوجائیں گی جبکہ موجودہ اسمبلی میں صوبے کی نمائندگی 35 ایم این اے کرتے ہیں ۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹے صوبے بلوچستان کی نمائندگی سب سے زیادہ بڑھے گی جہاں آبادی میں کسی بھی صوبے کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اس کی نشستوں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 25 ہوجائیں گی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشستوں میں دگنا اضافہ ہوگا جس کی 2 سیٹیں بڑھ کر 4 پر پہنچ جائیں گی
اب بات فاٹا کی جس کی موجودہ اسمبلی میں نشستیں 12 ہے نئی مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق تعداد بڑھ کر 20 ہو جائیگی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com