لڑکیاں بے وقوف ہوتیں ہیں تحریر:عمارہ شفیق

تحریر:عمارہ شفیق(مکہ مکرمہ)


برملا اعتراف کرتی ہوں 
لڑکیاں بے وقوف ہوتی ہیں

بے وقوفی بھی اس قدرکہ 
انہیں اپنی معصومیت کے ہالوں میں

جال پھینکے نظرنہیں آتے
ہاں شکاری دکھائی دیتے ہیں

یہ بھکاری دکھائی دیتے ہیں
جو محبت کی بھیک کے بدلے 

فطری معصومیت نگلتے ہیں
لڑکیاں بے وقوف ہوتی ہیں

جن کو معلوم ہی نہیں ہوتا
ان کی اطراف میں لٹیرے ہیں

جن کو وہ پاسباں سمجھتی ہیں 
درحقیقت حرص کے ڈیرے ہیں

جو وہ کب سے لگائے بیٹھے ہیں 
لڑکیاں بے وقوف ہوتی ہیں 

جن کو یہ تک پتہ نہیں کہ 
انہیں پاک بازی نے سینچ رکھا ہے

اوران کے شفاف دامن کو 
غرض ہی داغدارکرتی ہے

لڑکیاں بے وقوف ہوتیں ہیں 
جن کو یہ بھی خبرنہیں کہ 

انہیں بھیڑیے نوچ نوچ جاتے ہیں
اپنی نظروں کے تیز دانتوں سے 

اس لیے یہ بہت ضروری ہے 
لڑکیاں اپنی اجلی سوچوں پر

وقت کی گردکو نہ پڑنے دیں 
نہ کسی بے ہنر کے ہاتھوں سے 

خوبصورت حسین جیون میں 
دردکے رنگ کو نہ بھرنے دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com