ذکرِ نبی کسی کو سعادت کی بات ہے >>>> ڈاکٹر منصور خوشتر، دربھنگہ

ڈاکٹر منصور خوشتر، دربھنگہ

نعت شریف

ذکرِ نبی کسی کو سعادت کی بات ہے
میرے لئے مگر یہ عبادت کی بات ہے

پیغامِ حق، رسولِ خدا اور جبرئیل
یہ پیارے مصطفی کی رسالت کی بات ہے

عاصی کو بخشوائیں گے اپنے خدا سے آپ
یہ اُن کے اختیارِ شفاعت کی بات ہے

اسلام پھیلا آپ کے اخلاق ہی سے کچھ
اس میں نہ کوئی ظلم کا طاقت کی بات ہے

معراج سے نوازے گئے جو رسول پاک
اُن پر خداکے فضل کی رفعت کی بات ہے

گستاخی ان کی شان میں خوشترؔ نہیں کرو
کارِ گناہ بھی ہے یہ لعنت کی بات ہے

***

MANSOOR KHUSHTER 
Editor 
darbhanga timespurani Munsafi 
Darbhnaga Bihar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com