ثنا و سلام _____________احمد نثارجونپوری

ثنا و سلام
_____________احمد نثارجونپوری
ثنا اس رب اکبر کی جو بے حد رحم والا ہے
سلام اُس پر کہ جس کے نام کا اب تک اُجالا ہے
ثنا اُس کی جو انسانوں کی شہ رگ سے قریں تر ہے
سلام اس پر کہ جو ایک نور کا پاکیزہ پیکر ہے
ثنا اُس کی کہ جس کے حکم سے زَم زَم نکلتا ہے
سلام اس پر کہ جس سے دین کا پرچم نکلتا ہے
ثنا اُس کی جو گل بوٹوں میں رنگ وبو سموتا ہے
سلام اس پر جو امت کے لئے پلکیں بھگوتا ہے
ثنا اس کی کہ جس نے جاں نوازی دی ہے عیسیٰؑ کو
سلام اس پر کہ جس نے توڑ ڈالا لات و عزیٰ کو
ثنا اُس کی جو قطرے کو گہر کی شکل دیتا ہے
سلام اس پر جہالت چھین کر جو عقل دیتا ہے
ثنا اُس کی کہ جس کی ذات فانی ہو نہیں سکتی
سلام اس پر کہ جس پر حکمرانی ہو نہیںسکتی
ثنا اُس کی جو مہر و ماہ کی محفل سجاتا ہے
سلام اس پر جو کنکریوں سے بھی کلمہ پڑھاتا ہے
ثنا اُس کی جو ہر اِک شئے پہ قدرت رکھنے والا ہے
سلام اس پر جو ہر اِک سے محبت رکھنے والا ہے
ثنا اُس کی جو انگاروں کو پھولوں میں بدلتا ہے
سلام اس پر جو ہجرت کے لئے گھر سے نکلتا ہے
ثنا اس کی جو ہے پروردگارِ مشرق و مغرب
سلام اس پر کہ ہے جو تاجدارِ مشرق و مغرب
¡¡¡

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com