عرق گلاب جو آپکو جازب نظر بنا دے

گلاب کی پتیوں کی طرح اس میں سے نکلنے والا عرق بھی بڑے کام کی چیز ہے۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال جلد کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ عرق گلاب کو مندرجہ ذیل 10 مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
آنکھوں کی سوجن دور کرنے کیلئے:
اکثر صبح اٹھ کر آپ کی آنکھیں سوج جاتی ہیں۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے کے جسم میں پانی کی کمی، ذہنی دباو¿ یا بادی غذا کا استعمال۔صبح اٹھ کہ اگر آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی لیگیں تو ان پر عرق گلاب چھڑکنے سے سوجن چلی جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر بھی آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔
کلینرر کے طور پر:
روٹی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرد اور میل کچحیل صاف ہوجاتا ہے اور آپ کا چہرہ تروتازہ لگنے لگتا ہے۔ یہ ایک بہترین اینٹی سیپٹک بھی ہے۔ عرق گلاب چہرے کو نرم وملائم کرتا ہے اور اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے۔
فیس پیک بنانے کیلئے:
عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر دھولیں۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی اور عرق گلاب کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کا سارا میل کچیل صاف ہوجاتا ہے۔ دونوں مسکچر سے ہی چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہوتو آپ ایلوویرا اور عرق گلاب کا پیک بھی اسعتمال کرسکتی ہیں۔
چہرے میں مناسب نمی برقرار رکھنے کیلئے:
خشک جلد والوں کو جلد پر عرق گلاب موائچرائزر کا کام کرتا ہے اور جلد کے کھچاو¿ کو دور کرتا ہے۔ جبکہ چکنی جلد والوں کے چہرے پر عرق گلاب کے استعمال زائد چکناہٹ اور تیل ختم ہوجاتا ہے۔ یہ آپ کی جلد میں مناسب نمی برقرار رکھتا ہے۔
رات میں بطور ٹونر استعمال:
ایکچھوٹا چمچ عرق گلاب اور ایک چھوٹا چمچ دودھ ملا کہ روئی کی مدد سے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اس سے آپ کی جلد کی رنگت ایک سی رہتی ہے۔ مستقل استعمال سے چہرے کی ٹین ینس یا جھلساہٹ اور سیاہ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
جلد کی خشکی دور کرنے کیلئے:
جیسا کہ اوپر ذکر ہوا، ایلوویرا کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال چہرے کی نمی بحال کرتا ہے۔ دن بھر وفے وقفے سے عرق گلاب کا اسپرے کرنے سے خشک جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔
شیمپو کے بعد استعمال:
شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلا لگالیا جائے تو بال خشک نہیں ہونگے۔
ایک بہترین کنڈیشنر:
یہ ایک بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے فنگس کو بھی ختم کرتا ہے۔
چہرہ دھونے کیلئے:
عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ عرق گلاب میں موجود وٹامن بی تھری، سی، ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔ عرق گلاب چہرے اور جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے بے حد مفید ہے۔ یہ نہ صرف اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے صحت مند بھی بناتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com