کاجو کے فوائد سے لاعلم نہ رہیے۔

kajuسردی کی آمد آمد ہے تو ڈرائی فوڈ کے ذائقوں سے محظوظ نہ ہوا جائے ،یہ کیسے ممکن ہے؟ ڈرائی فوڈ تو بہت سے لیکن ان میں ایک ایسا ہے جو شاید ہی کسی کو ناپسند ہو۔جی ہاں!۔۔میرا اشارہ کاجو طرف ہے ۔۔ کاجو بچوں اور بڑوں میں تقریباً سب کا ہی من پسند خشک میوہ جات میں سے ایک ہے۔ کاجو کا تعلق برازیل سے ہے اور پرتگالی 16ویں صدی میں بھارت لائے۔ کڈنی کی شکل کا یہ میوہ اپنے اند بے تحاشہ فوائد رکھتا ہے، جن میں سے چند درج ذیل ہیں
کینسرسے بچاؤ
پرونتھو سائناڈنس اور کوپر کا متحمل کاجو کینسر سیلز کیخلاف لڑتا ہےاور کولون کینسر سے دور رکھتا ہے۔
مضبوط قلب
کاجو کا کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ ہونا آپ کے دل کو بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔
مضبوظ ہڈیاں
کیلشیئم کی طرح میگنیشیئم بھی ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہے جو کاجو میں موجود ہے۔
وٹامنز سے لبریز
وٹامنز سے لبریز کاجو آپ کو سائیڈرو بلاسٹک انیمیا ،پیلاگراوغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔
خوشگوار نیند
کاجو آپ کو پر سکون اور خوشگوار نیند دینے میں مدد دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com