فیصل آباد لٹریری فیسٹیول،نامور شخصیات کی مختلف موضوعات پر گفتگو

فیصل آباد (عبدالماجد ) فیصل آباد آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقدہ چوتھے فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز 10 نشستوں میں علم و فن سے تعلق رکھنے والی ملک کی نامور شخصیات نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اپنے ادبی مقالے پیش کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن ) مہر شفقت اﷲ مشتاق ‘ریذیڈنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل صوفیہ بیدار‘ سابق ڈی آئی جی پولیس رانا اقبال ‘ میجر شاہ نواز الحسن اور مختلف افسران کے علاوہ شائقین علم و ادب کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ادبی دانشوروں ‘ شاعروں ‘ ادیبوں ‘ فنکاروں میں ضیاء محی الدین ‘ حسینہ معین ‘ اصغر ندیم سید ‘ آمنہ مفتی ‘ ڈاکٹر شیبا عالم ‘ مسعود اشعر ‘ ڈاکٹر انوار احمد ‘ ڈاکٹر طاہر اقبال ‘ ڈاکٹر نجیب اقبال ‘ آصف فرخی ‘ محمد شاہد ‘ ثانیہ سعید ‘ سلمان شاہد دیگر شامل تھے ۔ معروف شاعر زہرہ نگار نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور پاکستانی تھیٹر کے پس منظر ‘ اروفکشن کے ستر سال ‘ساز و آہنگ کے پردے میں اور دیگر موضوعات پر متاثر کن گفتگو ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com