پاکستان ایسوسی ایشن قطر کے زیر انتظام لیکچر ۔۔۔۔۔بعنوان؛اسلام اور جدید فزکس

پاکستان ایسوسی ایشن قطر کے زیر انتظام لیکچر ۔۔۔۔۔بعنوان؛اسلام اور جدید فزکس
رپورٹ؛مراد علی شاہد دوحہ قطر
پاکستان ایسو سی ایشن قطر کو دوحہ کی تمام ادبی تنظیموں میں انفرادیت خاص اس بنا پر بھی ہے کہ اس تنظیم کا نقطہ ارتکاز محض مشاعروں تک محدود نہیں بلکہ مختلف فیملی پروگرامز،نوجوانوں میں سیلف ڈیفنس کی تکنیک پیدا کرنے کے لئے کراٹے کلاسز کا باقاعدگی سے انعقاد،شاعروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مشاعروں کا بھی انعقاد ہے۔ادب اور تمام اصناف ادب کی مکمل آبیاری کے مشن پر عمل پیرا پاکستان ایسوسی ایشن قطر نے سکول و کالج کے طلبہ و طالبات کے لئے خصوصاً ترین اور محبان علم کے لئے خصوصاً ایک لیکچر کا اہتمام کیا جسے معروف تشویقی،تحریکی اور تعلیمی ٹرینر اسامہ محمد نے پیش کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قران سے ہوا جس کی سعادت سید فیضان کو حاصل ہوئی۔تفصیلی اور اسامہ محمد کی تنظیمی و تعلیمی خدمات کا تعارف ایسوسی ایشن کے نائب سرپرست اعلیٰ تجمل آفتاب چیمہ نے پیش کیا جبکہ دیگر انتظام و انصرام سید فہیم الدین ،اعجاز حیدر،شاہد رفیق اور طاہر جمیل نے سنبھالے۔اسامہ محمد عرصہ بارہ سال سے دوحہ کی ایک آئل کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں۔لیکچر کا پر کشش عنوان تھا "اسلام اور جدید فزکس"۔عنوان سے بھی پر کشش طریقے سے اسامہ محمد نے جس سہل فہمی،سہل اردو اور انگریزی میں سامعین کو علم کی دولت سے مالا مال ۔اس کا تذکرہ خاص اس لئے ضروری ہے کہ ایک اچھے سپیکر کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ہر اذہان قابلیت کے حامل افراد کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔یہی وجہہ تھی کہ بچوں سے لے کر بڑی عمر کے افراد نے بھی انہماک اور دلچسپی کا ثبوت دیتے ہوئے بہت سے نئے سوالات کئے جس نے سائنس اوراسلام کی بہت سی نئی جہتوں اور چھپے پہلوٗوں کو آشکار کیا۔ایٹم،مادہ،پروٹون،نیوٹن،آئن سٹائن تھیوری سے لیکر بگ بینگ کی تھیوری کو قرآن مجید کی مختلف آیات سے ثابت کیا کہ کس طرح قرآن تخلیقِ کائنات کے رازوں کو ہم پہ آشکار کرتا ہے۔اور جدید فزکس کے جدید قوانین اور تحقیقی مقالات آج اس بات کے شواہد ہیں کہ مطلق العنان ذات اور علم ،ماسوا ذات برحق اور عالمگیر،آفاقی الہامی کتاب قرآن کے کوئی نہیں۔اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے سید فہیم الدین ہاشمی چئیرمین نے مہمانان کا خصوصاً سکول و کالج کے بچوں کی شمولیت کو سراہا اور ادب نواز محبان اردو کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے پروگرامز کے انعقاد کا عہد بھی کیا ۔تاکہ ہماری نوجوان نسل میں تعلیم و تحقیق،شعور آ گہی بیدار ہو اور وہ اعلیٰ تعلیمی معیار کے ساتھ ملک و قوم کی بہتری و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com