مصافحہ کے غلط طریقے ترک کیجئے اور صیح طریقہ اپنائیے

pride-in-handshake-640x330عام طور پر لوگ ہاتھ ملاتے ہوئے چند غلطیاں کرجاتے ہیں جو یقیناً سامنے والے شخص کو ناگوار گزرتی ہیں۔ اسی وجہ سے جب بھی کسی سے مصافحہ کریں تو ان 5 طریقوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
بد دلی سے ہاتھ ملانا،(Dead Fish Hand Shake)
پسینے والے ہاتھ سے مصافحہ،(Sweaty Handshake)
کسی مقصد کے ساتھ مصافحہ کرنا، (Political Handshake)
ہاتھ دباکر مصافحہ کرنا (Bone Crusher)
مصافحہ کرتے وقت ہاتھ کا بوسہ لینا(وکٹورین ہینڈ شیک)
مصافحہ کا صیح طریقہ
(1) ملاقات کے وقت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته کہا جائے۔
(2) ان الفاظ کا جواب وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته کے ساتھ دیا جائے۔
(3) اپنا دایاں ہاتھ مسلمان بھائی کے دائیں ہاتھ میں دیاجائے۔
(4) مسلمان بھائی کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا جائے۔
(5) ہاتھوں کو تھوڑی سے حرکت دی جائے۔
(6) متوجہ ہوکر، مسکراتے ہوئے پوری گرم جوشی کا مظاہرہ کرے
(7) اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ کھنچا جائے جب تک دوسرا نہ کھینچ لے۔
”حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جب ایک مسلمان اپنے بھائی سے ملتا ہے، اس کا ہاتھ پکڑتا ہے تو ان دونوں کے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے انتہائی تیز طوفان میں درخت کے خشک پتے جھڑتے ہیں ۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com