میں انتہائی مشکور ہوں (ایڈیٹر کے نام خط) ||| رضوان اللہ پشاوری

جناب حسیب اعجاز عاشر صاحب چیف ایڈیٹر اُردو یونیورسل ویب 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعد از سلام مسنونہ عرض ہے کہ آج کل ہر طرف سے مغربی میڈیا نے یلغار شروع کر رکھا ہے ،ہر طرف سے مسلمانوں کو ممکنہ تکلیف پہنچانے کے کے ساتھ ساتھ اسلام کو بھی مسمار کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔مگر پھر بھی اس گھمبیراور کھٹن دور میں اُردو یونیورسل ویب نے مسلمانوں اور اسلام کی ممکنہ خدمت کی اس طور پر کہ ہر اسلامی مضامین کو بھی اپنے ہی ویب سے شائع کرتے تھے۔اس ویب کی خصوصیات میں سے ایک یہ خصوصیت بھی ہے کہ انہوں نے مختلف مضامین کے لئے الگ الگ گوشے بنائے ہیں اور ہر گوشے کے مضامین اس میں الگ الگ پبلشر کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں اپنے تمام لکھاریوں کو ایک تعارفی سند سے نوازا ہے،اس میں احقر کو بھی سند سے نوازا گیا۔
میں آخر میں حسیب اعجاز عاشر صاحب کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ ناچیز کو بھی اس قابل سمجھا اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔اللہ تعالیٰ ان کو اور بھی ترقی سے نوازیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی وناصر ہو۔
والسلام

رضوان اللہ پشاوری
بیرو چیف پشاور اُردو یونیورسل ویب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com